انسانی حقوق کمیشن نے سید علی گیلانی کو ہسپتال جانے سے روکنے کا از خود نوٹس لے لیا

ایس ایس پی بڈگام کو22مئی تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 18 مئی 2017 16:48

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقو ق کمیشن نے بھارتی پولیس کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو طبی معائینہ کرانے کیلئے ہسپتال جانے کی اجازت نہ دینے کا از خود نوٹس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کمیشن کے چیئر مین ریٹائرڈ جسٹس بلال نازکی نے سید علی گیلانی کو طبی معائینہ کرا نے کی اجازت نہ دینے کے بارے میں اخبارات کی خبر پر ا ز خود نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی بڈگام کو 22مئی سے قبل اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے اور آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کئے ۔

انہوںنے ایس ایس پی بڈگام کویہ بھی ہدایت دی کہ پیر کو مقدمے کی آئندہ سماعت تک اس سلسلے میں مکمل تفصیل انسانی حقوق کمیشن میں جمع کرائی جائیں۔یاد رہے کہ بھارتی پولیس نے سید علی گیلانی کو16مئی کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال جانے سے روک دیا تھا۔ ڈاکٹروں نے سیدعلی گیلانی کو انکے سینے میں لگے پیس میکر کا فوری چیک اپ اور کئی ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا تھا تاہم انکی رہائش گاہ کے باہر تعینات پولیس نے انہیںہسپتال جانے سے زبردستی روک دیا ۔

متعلقہ عنوان :