بھارت کوپہلے ہی حکم امتناعی کے بارے بتادیاگیاتھا،نفیس ذکریا

میں نے بھارتی ٹی وی چینلزپرپہلے ہی فیصلہ سن لیاتھا،بھارت سے کلبھوشن کے ساتھیوں تک رسائی مانگی،بھارت نے پاکستان کومثبت جواب نہیں دیا۔ترجمان دفترخارجہ کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 مئی 2017 16:18

بھارت کوپہلے ہی حکم امتناعی کے بارے بتادیاگیاتھا،نفیس ذکریا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی2017ء) : ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ بھارت کوپہلے ہی حکم امتناعی کے بارے بتادیاگیاتھا،میں نے بھارتی ٹی وی چینلزپرپہلے ہی فیصلہ سن لیاتھا۔انہوں نے عالمی عدالت کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عدالت کے دائرہ اختیارسے متعلق ڈکلریشن جمع کرواچکا۔

(جاری ہے)

ماضی میں عالمی عدالت انصاف نے تین باراس طرح کافیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے کلبھوشن کے ساتھیوں تک رسائی مانگی۔کہ بھارت کلبھوشن کے سہولتکاروں تک رسائی دے۔لیکن بھارت نے پاکستان کومثبت جواب نہیں دیا۔اپنے دہشتگردجاسوس کیلئے بھارت دنیاکی توجہ ہٹاناچاہتاہے۔بھارت کے اصل چہرے کودنیاکے سامنے بے نقاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :