امریکی فوجی 7 سال کے بعد جاسوسی کے الزام سے بری

میننگ نے 2009 میں عراق میں فرائض کے دوران خفیہ معلومات وکی لیکس کو فراہم کی تھیں جسے 2013 کے عدالتی فیصلے میں 35 سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا تھا

جمعرات 18 مئی 2017 16:33

امریکی فوجی 7 سال کے بعد جاسوسی کے الزام سے  بری
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) امریکی فوجی کو 7 سال کے بعد جاسوسی کے الزام سے بری کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی چیلسی میننگ کو 7 سال کے بعد جاسوسی کے الزام سے بری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میننگ نے 2009 میں عراق میں فرائض کے دوران خفیہ معلومات وکی لیکس کو فراہم کی تھیں جسے سن 2013 کے عدالتی فیصلے میں 35 سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا تھا ۔ جیل جانے کے بعد موصوف نے اپنی جنس تبدیل کرواتیہوئے بریڈلی سے اپنا نام چیلسی رکھ دیا تھا جسے امریکی صدر کی خصوصی ہدایت پر جیل سے رہا کرنے کا حکم سنا دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :