برلن کرسمس مارکیٹ حملے کے دہشتگردانیس عامری سے متعلق تفتیشی نتائج چھپانے اور بدلے جانے کا انکشاف

جمعرات 18 مئی 2017 14:21

برلن کرسمس مارکیٹ حملے کے دہشتگردانیس عامری سے متعلق تفتیشی نتائج ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) برلن میں کرسمس مارکیٹ پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے انیس عامی سے متعلق تفتیشی نتائج کو چھپا نے اور بدلے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں جرائم کی تحقیقات کرنے والے وفاقی ادارے کی برلن میں صوبائی شاخ کی طرف سے عسکریت پسند انیس عامری کے بارے میں تفتیش کے نتائج کو ممکنہ طور پر چھپایا اور کسی حد تک دانستہ بدلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ بات ایک ایسی دستاویز کی مدد سے سامنے آئی ہے، جو اب منظر عام پر آئی ہے۔ اس دستاویز کے مطابق برلن میں کرسمس مارکیٹ پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے عامری پر گزشتہ برس نومبر میں ہی یہ الزامات لگائے گئے تھے کہ وہ منشیات کی تجارت میں ملوث تھا۔ یوں عامری کو دسمبر میں کیے گئے ہلاکت خیز حملے سے پہلے بھی گرفتار ہو جانا چاہیے تھا۔ برلن کے صوبائی وزیر داخلہ آندریاز گائزل کے مطابق اس بارے میں صوبائی تفتیشی محکمے نے ممکنہ طور پر اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :