ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی فضل اکبر سوات سے گرفتار

دہشت گرد سوات میں مولا فضل اللہ کے گھرمام ڈھیرے میں اسلحہ و بارود چھپانے میں ملوث تھا، سی ٹی ڈی

جمعرات 18 مئی 2017 14:18

ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی فضل اکبر سوات سے گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سوات کے علاقے کوزہ بانڈہ میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے قریبی ساتھی فضل اکبر کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے سوات کے علاقے کوزہ بانڈہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے قریبی ساتھی اور سنگین دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب دہشت گرد فضل اکبر کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سوات میں مولا فضل اللہ کے گھر میں اسلحہ و بارود چھپانے اور دیگر دہشت گردوں کے ساتھ مل کرملا فضل اللہ کو گولہ بارود، دستی بم اور سیکیورٹی فورسز کی جعلی وردیاں فراہم کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :