کو ئٹہ: وفاق میں بلوچستان کے بعض سیاسی پنڈتوں نے آئندہ انتخابات کیلئے ابھی سے شیروانی تیار کرنے کا آرڈر دیا ہے، میر عبدالکریم نوشیروانی

بلوچستان میں آئندہ وزیراعلیٰ بھی نواب ثناء اللہ خان زہری ہی ہوں گے اور ہم ان کی بحیثیت آئندہ کے وزیراعلیٰ بلوچستان خاران میں تاج پوشی کریں میرا انہیں مشورہ ہے کہ وہ یہ شیروانی نگران سیٹ اپ کیلئے تیار کروائیں جنرل الیکشن میں ان کی کوئی گنجائش نہیں بنے گی،مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری کی دبئی روانگی سے قبل ٹیلی فون پر صحافیوں سے بات چیت

بدھ 17 مئی 2017 22:47

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ وفاق میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بعض سیاسی پنڈتوں نے آئندہ انتخابات کیلئے ابھی سے شیروانی تیار کرنے کا آرڈر دے دیا ہے میرا انہیں مشورہ ہے کہ وہ یہ شیروانی نگران سیٹ اپ کیلئے تیار کروائیں جنرل الیکشن میں ان کی کوئی گنجائش نہیں بنے گی بلوچستان میں آئندہ وزیراعلیٰ بھی نواب ثناء اللہ خان زہری ہی ہوں گے اور ہم ان کی بحیثیت آئندہ کے وزیراعلیٰ بلوچستان خاران میں تاج پوشی کریں یہ بات انہوں نے دبئی روانگی سے قبل ٹیلی فون پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیرانی نے کہا کہ آئندہ الیکشن کیلئے وفاق میں جو سیاسی پنڈت شیروانی تیار کروا رہے ہیں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ماضی میں ان کا جو کردار رہا ہے اور جس طرح انہوں نے ’’لڑائو اور حکمت کرو ‘‘کی پالیسی اپنائی عوام کو ان سے کوئی فائدہ نہیں آئندہ الیکشن میں عوام انہیں مسترد کردیں گے لہٰذا میرا انہیں مشورہ ہے کہ آئندہ الیکشن کے حوالے سے نہ سوچیں بلکہ یہ شیروانیاں وہ نگران سیٹ اپ کیلئے استعمال کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر صوبہ کے وزیراعلیٰ بنیں گے کیونکہ ان کا وژن واضح ہے وہ ایک سیدھے سادھے انسان ہیں انہوں نے جب سے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا ’’خوشحال بلوچستان‘‘ کا نعرہ لیکر چلے ان کی کوشش ہے کہ وہ عوام کو خوشحال بلوچستان دیں تاکہ عوام انہیں یاد رکھیں ان کی سیاست کا کوئی ذاتی مقصد نہیں وہ سیاست کو تجارت نہیں بلکہ عوام کی خدمت سمجھتے ہیں اور ان کی اور ان کے آبائو اجداد کی بلوچستان کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں ہمیں یہ یقین ہے کہ آئندہ الیکشن میں وہ اور ان کی جماعت بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر آئے گی اور بلوچستان کے دوبارہ وزیراعلیٰ بنیں گے اور ہم خاران میں جلد ہی ہونے والے جلسہ عام میں ان کی آئندہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی حیثیت سے تاج پوشی کریں گے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پر آج جو کرپشن کے الزام لگا رہے ہیں ان کو بھی بتانا چاہتا ہوں کہ نواز شریف اور ان کا خاندان 1966ء سے جب ان کے والد نے اتفاق فوئونڈری کی بنیاد رکھی تھی اور ویکو ایجن شروع کیا تھا اس کی قیمت اس وقت 20 ہزار روپے تھی اس سے انہوں نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں لاکھوں روپے کمائے وہ اس وقت سے لکھ پتی ‘ کروڑ پتی ہیں اور جو لوگ ان پر کرپشن کے الزام لگا رہے ہیں وہ خود کون سے دودھ کے دھلے ہوئے ہیں یہاں جسے کو موقع ملا اس نے لوٹا ۔