ہرنائی, 19مئی کا جلسہ بلوچستان عوام کے حقوق کے آغاز کا دن ہوگا,حاجی غلام جان ترین

بلوچستان کے غیور اور محب الوطنی کے جذبے سے سرشار عوام اب کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوئوں سے دھوکہ نہیں کھائینگی,پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر کی وفود سے گفتگو

بدھ 17 مئی 2017 22:41

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر حاجی غلام جان ترین نے کہا ہے کہ 19مئی کا جلسہ بلوچستان عوام کے حقوق کے آغاز کا دن ہوگا ،پسماندگی ،غربت ،افلاس ،کرپشن سے بے زار عوام اپنے حقوق کے حصول اور آئندہ آنے والی نسلوں کی روشن مستقبل کی خاطر 19مئی کے جلسے میں شرکت کرکے جلسے کو تاریخی بنانے کے ساتھ ساتھ نام نہاد اور مفاد پرست سیاستدانوں کیلئے ایک واضح پیغام ہوگا کہ بلوچستان کے غیور اور محب الوطنی کے جذبے سے سرشار عوام اب کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوئوں سے دھوکہ نہیں کھائینگے بلکہ نئے پاکستان اور آباد وپرامن بلوچستان کی تکمیل میں قائد انقلاب عمران خان اور صوبائی صدر سرداریارمحمدرند کے شانہ بشانہ ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19مئی کے استعفیٰ دو استعفیٰ دو گونوازگوکے سلسلے میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لوگوں کے جوش وخروش اور 19مئی کے جلسے کیلئے بلوچستانی عوام کا جذبہ ،ولولہ اور محبت قابل دید اور قابل تحسین ہے جس طرح 20اپریل 2012میں لاشیں سڑکوں پر پڑی تھی ہر طرف خوف وہراس ،نفرت دہشت گردی اور فرقہ پرستی کی واقعات سے بلوچستان قبرستان کا منظر پیش کررہاتھا لیکن عمران خان نے ان مشکل حالات میں ایک تاریخی جلسہ کرکے بلوچستان کی سیاست میں جان ڈال کر خوف کی فضاء کو ختم کیا تھابالکل آج ایک بارپھر بلوچستان میں سیاسی عمائدین ،بے گناہ طالب علموں اورمزدوروں کی قتل وغارت جاری ہے اور نام نہاد سیاستدانان اپنے بیڈرومز ،اے سی کمروں اور بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھ کر غریب عوام کو بے یار ومددگار چھوڑدیاہے ،19مئی کو پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ اپنے قائد کی سربراہی میں بلوچستان سے خوف کی فضاء کو ختم کریگی بلوچستان کے عوام کیلئے عمران خان ایک مسیحا کاکرداراداکرینگے اور بلوچستان کے عوام اپنے حقوق کے حصول اوراپنی آئندہ آنے والی روشن مستقبل کی خاطر 19مئی کے جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے بلوچستان کی بری تقدیر کو بدلیںگے ۔