پیرمحل، سلطان میموریل فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ 20تا25مئی منعقدہوگا

بدھ 17 مئی 2017 22:57

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) عظیم الشان حاجی رائو اقبال احمد خاں ، رائو اطہر اقبال خاں اینڈ زاہد سلطان میموریل فلڈ لائٹ دیہاتی ٹورنامنٹ مورخہ20تا25مئی بروز ہفتہ تاجمعرات بمقام چک نمبر670/11گ ب تحصیل پیرمحل منعقدہوگا افتتاح ٹورنامنٹ مخدوم سید فیصل صالح حیات صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن تقسیم انعامات حیدر خان کھرل ، چوہدری محمد سرور سابق گورنر پنجاب زیر سرپرستی رائو قمر اقبال ٹورنامنٹ کمیٹی مہر ساجد ٹیم کوچ ،محمد افضل عرف بگا محمد یعقوب گرائونڈ انچارج ملک محمد اشرف بلا عدنان نور ہونگے فرسٹ پرائز 30ہزار روپے بمع ٹرافی جبکہ دوم پرائز 25ہزار بمع ٹرافی جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو پانچ پانچ ہزار روپے انعام دیاجائے گا علاقہ بھر کی بہترین ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکتی کریں گی