پیرمحل ،رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کنٹرول ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، حافظ محمدنجیب

بدھ 17 مئی 2017 22:57

ْ پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) رمضان المبارک میں عوام کو ارزاں اشیاء کی فراہمی کے لیے تحصیل پیرمحل میں دورمضان بازارلگاکر اشیائے خوردونوش کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا پیرمحل اور سندھلیانوالی میں مضان بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرکے عام استعمال کی اشیاء کو وافرمقدارمیں فراہم کروائیں ان خیالات کا اظہار حافظ محمدنجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل اور طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر کے صحافیوں رانا محمداشرف ، رانا شاہدالرحمن کو بریفنگ میں کیا انہوںنے کہا چینی اور آٹے کی رعایتی نرخوں پر بلا تعطل فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے تمام اشیاء خوردونوش رمضان بازار میں دستیاب کروائی جائے گی علاوہ ازیں رمضان بازارسمیت عام بازار کی مسلسل مانیٹرنگ کریں گے تاکہ کسی جگہ بھی روزمرہ استعمال کی اشیا ء مہنگے داموں فروخت نہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ناقص کوالٹی اور زائد نرخ پر فروخت کرنے والوںکو حکومتی ہدایات کے مطابق موقع پر کاروائی کی جائے گی سبزی منڈی میں نیلامی کے وقت افسران مارکیٹ کمیٹی اور دیگر ادارے موجود رہیں گے اور نیلامی کے امور کی نگرانی کریں تاکہ اشیاء کے نرخ بڑھنے نہ پائیں

متعلقہ عنوان :