تلہ گنگ، صوت القران ،مقابلے کا انعقادبین الاقوامی شہرت یافتہ قراء کی شرکت

بدھ 17 مئی 2017 23:23

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء)جامعہ بیت السلام سگھر میں،، صوت القران ،،مقابلے کا انعقادبین الاقوامی شہرت یافتہ قراء نے ججز کے فرائض سرانجام دیئے،نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا،جامعہ کے طالب علم چکوال کے ایک کم سن قاری حامداللہ نے امام حرم کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس سمیت دیگر ائمہ حرمین کی طرزمیں قرآن پاک کی تلاوت کرکے ایک سماں باندھ دیااوراپنی دلکش آوازسے سامعین پروجدطاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ بیت السلام سگھر میں جامعہ بیت السلام سگھر(تلہ گنگ )کے زیراہتمام چوتھا سالانہ ،،بیت السلام صوت القرآن 2017ء ،کے مقابلے کا انعقاد ہوا،جس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی عبدالجبار مدظلہ تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ ججز کے فرائض بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء قاری سید انوارالحسن شاہ لاہور،قاری سعیداحمد گوجرانوالہ،اور قاری رفیع محمد راولپنڈی نے سرانجام دئیے۔

مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں چھ بچے ،سعد عنایت اللہ بن عنایت اللہ ،انس علی بن محمد علی،معاویہ حبیب بن حبیب الرحمن ،محمد عمیر بن عبدالرزاق،محمد اسماعیل بن تاج محمد ،محمد عثمان بن فاروق حیدر نے حصہ لیا۔جن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے محمد اسماعیل بن تاج محمدکو10000روپے،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے سعد عنایت اللہ بن عنایت اللہ کو7000روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے معاویہ حبیب بن حبیب الرحمن کو 5000روپے انعام دیا گیاجبکہ اس موقع پر جامعہ بیت السلام کے قرآنی مراکز میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے اساتذہ میں بھی خصوصی انعامات تقسیم کئے گئے ۔