وکلاء حضرات اور سائلین کی تکالیف کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اس ضمن میں اٹھائے جارہے ہیں‘ملک رفیق رجوانہ

وکلاء کو ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھانے اور سائلین کو پیشی کے حوالے سے درپیش مشکلات کو کم سے کم کرنے کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو ان تمام معاملات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اہم کردار ادا کرے گی‘گورنر پنجا ب کا اجلاس سے خطاب

بدھ 17 مئی 2017 23:52

وکلاء حضرات اور سائلین کی تکالیف کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی زیر صدارت گورنر ہائوس لاہور میں ملتان میں زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کی جلد تعمیر، وکلاء برادری کے لئے پارکنگ کی سہولت اور ضلع کچہری سے ہائی کورٹ تک بسوں کی فراہمی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ، کمشنر ملتان بلال احمد بٹ، ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ مسعود انور، سیکرٹری ہائی کورٹ بار ملتان صاحبزادہ ندیم فرید، صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان یوسف زبیر اور وکلاء برادری کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات کے مطابق وکلاء حضرات اور سائلین کی تکالیف کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اس ضمن میں اٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ وکلاء حضرات کو پارکنگ کی فوری سہولت مہیا کرنے کے لئے اس پروجیکٹس پر سروے شروع ہو گیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ وکلاء کو ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھانے اور سائلین کو پیشی کے حوالے سے درپیش مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ان تمام معاملات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر وکلاء کے نمائندوں نے اجلاس میں ہونے والی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت وکلاء برادری کے لئے جو بھی اقدامات اٹھارہی ہے اس سے یقینا وکلاء کو اپنے فرائض منصبی اداکرنے اور سائلین کو جلد انصاف فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :