کرپٹ اور نااہل حکومت دو ماہ کی مہمان ہے، جولائی میں دما دم مست قلندر ہو جائے گا‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

قوم بھارتی جاسوس کے معاملے میں کو ئی نرمی برداشت نہیں کرے گی، کلبھوشن کو ریمنڈ ڈیوس نہیں بننے دیں گے ‘صاحبزادہ حامدر ضا

بدھ 17 مئی 2017 18:21

کرپٹ اور نااہل حکومت دو ماہ کی مہمان ہے، جولائی میں دما دم مست قلندر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل حکومت دو ماہ کی مہمان ہے، جولائی میں دما دم مست قلندر ہو جائے گا، کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کی عجلت معنی خیز ہے، لگتا ہے حکومت کلبھوشن کے معاملے میں کسی درمیانی راستے کا فیصلہ کرچکی ہے لیکن حکمران یادرکھیں کہ قوم بھارتی جاسوس کے معاملے میں کو ئی نرمی برداشت نہیں کرے گی ، کلبھوشن کو ریمنڈ ڈیوس نہیں بننے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمن آباد میں رائو حسیب احمد کی رہائش گاہ پر سنی اتحاد کونسل پنجاب کے عہدیداران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت داعش کے ابھرتے فتنے سے آنکھیں بند نہ کرے۔

(جاری ہے)

تاجر اور سوداگر حکمران ملک وقوم پر بوجھ بن چکے ہیں۔ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ ناانصافیاں بند کرے۔ آئندہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے انتخابی اصطلاحات ضروری ہیں۔

داعش، القاعدہ اور پاکستانی طالبان شیطانی قوتوں کے آلہ کار ہیں۔ تکفیریت اور خارجیت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔ نیوز لیکس کی انکوائری رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنا آمرانہ عمل ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ حکمران خاندان پر بجلی بن کر گرے گی۔ کرپشن ن لیگ کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔ پیسے کے ذریعے سیاست کرنے اور سیاست کے ذریعے پیسہ کمانے والے قومی مجرم ہیں۔ کرپٹ افراد کو سیاست بدر کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ مفاداتی اور مالیاتی سیاست کا علمبردار حکمران خاندان عبرت کا نشان بننے والا ہے۔ قوم عید کے بعد حکمرانوں کی رخصتی کی خوش خبری سنے گی۔

متعلقہ عنوان :