فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میںفائن آرٹس کی سا لا نہ نمائش کا انعقاد

بدھ 17 مئی 2017 17:46

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میںفائن آرٹس کی سا لا نہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ا س نمائش میں شعبہ فائن آرٹس کی طالبات نے اپنے فن پاروں کی نمائش کی۔ نمائش کاا فتتاح راجہ آمر اقبال صدر راولپنڈی چمبر آف کامرس نے کیا۔ اس مو قع پر راجہ آمر اقبال نے ا پنے خیا لا ت کا ا ظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ پا کستانی خو ا تین کسی سے کم نہیں ہیں۔

آج طا لبا ت کا کام جو ہر لحاظ سے بین ا لا قو ا می میعا ر کا ہے ، ا س با ت کا منہ بو لتا ثبوت ہے کہ فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی میں معیاری اور بین الاقوامی نوعیت کی تعلیم فراہم کیجارہی ہے۔ مہمان خصوصی کے ساتھ فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر،ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائینسس پروفیسرڈاکٹر ناہید ضیاء خان، رجسٹرار اور تمام شعبہ جات کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے نمائش میں شرکت کی اور طالبات کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ، ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے اس موقع پر کہا کہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی طا لبا ت کو ایک مفید شہر ی بنا نے میں ا پنا کر دار بخو بی ادا کر رہی ہے ۔ طا لبا ت کو بد لتے حا لا ت کے مطا بق تیا ر کیا جا ر ہا ہے تا کہ وہ تعلیم مکمل کر نے کے بعد ملک و ملت کا نا م ر و شن کر سکیں ۔ بین الاقوامی نوعیت کی پڑھائی فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کے علاوہ کسی جامعہ میں شاید ہی میسر ہو جہاں پر طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جاتا ہے۔

انہوں نے طالبات کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں داد دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح اپنی محنت جاری رکھیں ، اپنی سوچ سے نت نئے خیالات کو سامنے لائیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنا لوہا دنیا بھر میں منوائیں۔ فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی طالبات میں خود اعتمادی کو فروغ دیتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پرلانے کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے کیونکہ یہاں کی طالبات ذہنی صلاحیتوں اور تخلیق کاری میں کسی سے کم نہیں ہیں۔

اس موقع پر اساتذہ، اور طالبات کی بڑی تعداد نمائش میں موجودتھی۔ نمائش میں طالبات نے ڈرائنگ، بک السٹریشن، کمیونیکیشن گرافکس،، ٹیکسائل اینڈ گرافک ڈیزائیننگ،انٹیرئیر اینڈ فیشن ڈیزائنگ ا و ر فو ٹو گرا فی کے شعبوں میںاپنی تخلیقی صلاحیتوں کو انتہائی خوبصورتی سے مختلف انداز میں پیش کیا۔