الخدمت فائون ڈیشن آزاد کشمیریتیم بچوں کی تعلیم اورتربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،اسلامی معاشرے اور اسلام کوتسلیم کرنے والوں پر فرض ہے کہ کسی وجہ سے اگر کوئی بچے یتیم ہوگئے ہیں تو ان کی کفالت اور تربیت کابندوبست کیاجائے

الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے نائب صدر اورسابق ایم پی اے احسان اللہ وقاص کا ڈونر کانفرنس سے خطاب

بدھ 17 مئی 2017 17:07

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے نائب صدر اورسابق ایم پی اے احسان اللہ وقاص نے کہاہے کہ الخدمت فائون ڈیشن آزاد کشمیریتیم بچوں کی تعلیم اورتربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،اسلامی معاشرے اور اسلام کوتسلیم کرنے والوں پر فرض ہے کہ کسی وجہ سے اگر کوئی بچے یتیم ہوگئے ہیں تو ان کی کفالت اور تربیت کابندوبست کیاجائے،اللہ اور ا س کے نبی ؐ نے اس پر خصوصی توجہ دلائی ہے اور مسلمانوںکے ذمہ لگایاکہ وہ اس کام کو کریں،قیامت اور آخرت پر یقین رکھنے والوں پر فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی طرح ان یتیم بچوںکی نگرانی اورکفالت کا اہتمام کریں،الخدمت فائونڈیشن کاہدف ہے کہ آزاد کشمیرکا کوئی یتیم بچہ تعلیم سے محض اس وجہ سے محروم نہ رہ جائے کہ اس کے پاس پیسے نہیں ہیں،آزاد کشمیرکے لوگ پوری دنیا میںموجود ہیں وہ آگے بڑھیںاور اس کام کوکریں،ان خیالات کااظہارا نھوںنے الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر کے زیرا ہتمام ڈونرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس سے ضلع بھمبرالخدمت فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر ریاض مرزا ،پاکستان کے ماہر تعلیم اور شاعر ضیغم مغیرہ اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسان اللہ وقاص نے کہاہے کہ اپنے گردوپیش میں موجود ایسے بچوں کی کفالت کریں اس سے اللہ بھی رضی ہوگا اور قیامت کے دن اس کااجر بھی ملے گا،اس سے آپ کی دولت میں برکت بھی آئے گی اور آپ کے اپنے مسائل اور پریشانیاںدور ہوںگی،الخدمت فائونڈیشن پاکستان میں ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے اور الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیر سینکڑوں بچوں کی کفالف کررہی ہے لیکن یہ کافی نہیںہے،اس سے آگے بڑنا ہوگا،یہاں وسائل کی کمی نہیں ہے اللہ نے یہاں کے لوگوں پر خصوصی فضل کیا ہے تو اس نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیے،یہ زندگی عارضی ہے اور ایک دن ہم نے اللہ کے حاظر پیش ہونا ،اس وقت کی تیاری کریں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ریاض مرزا نہیںکہاکہ الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر کے عوام کی خدمت کررہی ہے یتیم بچوں کی کفالت اور دیگر غریب لوگون کی مدد کررہی ہے پینے کے صاف پانی کا بندوبست کررہی ہے فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت عوام کی خدمت کررہی ہے،کنڑول لائن پر بھارتی فوج کے ہاتھوںزخمی اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کی مدد کرتی ہے اورن کوامداد کرتی ہے،اسی طرح دیگر منصوبے زیرکارہیں،یہ کام الخدمت فائونڈیشن اللہ کی رضا کے لیے کررہی ہے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ماہر تعلیم اور شاعرضیغم مغیرہ نے کہاہے کہ ہم نے دولت جواللہ نے دی ہے جمع کرکے رکھا تو قیامت کے دن یہی دولت ہمارے خلاف گواہی دے گی اور ہمارے لیے جہنم کے عذاب کا باعث بنے گی،اگر ہم نے وہ دولت جو اللہ نے دی ہے اور اللہ کے حکم کے مطابق یتیم اور غریب لوگوں پر خرچ کریںگے تو قیامت کے دن ہماری نجات کاباعث ہوگی۔

متعلقہ عنوان :