بھمبر شہر میں رات کے اوقات میں لگاتار دو گھنٹے بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج

ایکسین احسان اللہ کو بھمبر تعینات کرنے ‘سینئر وزیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 17 مئی 2017 17:00

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) بھمبر شہر میں رات کے اوقات میں لگاتار دو گھنٹے بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج ، ایکسین احسان اللہ کو بھمبر تعینات کرنے کا مطالبہ ،سینئر وزیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات کی جانب سے شہر میں بلخصوص وارڈ نمبر تین میں 8بجے سے رات 10بجے تک لگاتار بجلی بند کر دی جاتی ہے یہ سلسلہ گزشتہ دو سالوں سے جاری ہے جبکہ تھوڑے وقفہ کے بعد اب یہ سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے شہریوں جن میں چوہدری اشرف ، محمد اکرم ، بشارت علی ، منیر حسین ، اور دیگر نے کہا کہ محکمہ برقیات لگاتار دو گھنٹے بجلی بند کر کے زیادتی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ چند سال قبل بھمبر میں تعینات ایکسین احسان اللہ نے شہر میں بہترین بجلی کا نظام دے رکھا تھا لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر تھی جنکو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا اور تب سے بھمبر میں بجلی کا نظام درست نہیں ہو سکا ہے شہریوں نے سینئر وزیر سے فوری نوٹس لیتے ہوئے لگا تار دوگھنٹے کی بجلی بند کرنے کے سلسلہ کو فوری بند کروانے کا مطالبہ کیا وہیں انہوں نے چوہدری طارق فاروق سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر میں فوری ایکسین احسان اللہ کو واپس تعینات کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :