بھمبر ‘تیز رفتار سکول بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی ‘ 4سالہ بچہ جاں بحق ‘2 زخمی

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا ‘ مقدمہ درج

بدھ 17 مئی 2017 17:00

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) بھمبر کے نواحی گاوں بڑھنگ سے بھمبر آنے والی تیز رفتار سکول بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی ، 4سالہ بچہ جاں بحق ، جبکہ دو زخمی ، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا ، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح بھمبر کے نواحی گاوں بڑھنگ سے بچوں کو سکول لانے والی ایک بس نمبری sgd/1986جسکو نصیر ولد اعظم ساکن بڑھنگ نامی ڈرائیور چلا رہا تھا یہ تیز رفتار بس جب باب کشمیر پل پر پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث یہ بس سامنے موٹر سائیکل نمبر mr/142کو بری طرح کچل ڈالا جس کی وجہ سے علی ولد بشارت عمر 17سال ساکن بھاٹی گجرات ، رامتا دختر عتیق عمر 3سال ساکن لس بھمبر زخمی ہو گئے جبکہ فصیح ولد عتیق جسکی عمر چار سال تھی موقع پر ہی جاح بحق ہو گیا ، واقعہ پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور زخمیوں کوفوری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ دوسری طرف واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی کے ایڈیشنل ایس ایچ او مرزا شبیر مبع نفری موقع پر پہنچ گئے جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچے اور ٹریفک کو رواں دواں کروایا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، واقعہ پر شہریوں نے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکول لانے والی یہ بسیں اکثر تیز رفتار ہو تی ہیں جنکو ٹریفک پولیس بھی نہیں پوچھتی جس کی وجہ سے آج ایک معصوم بچے کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا شہریوں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولز بسیں اور گاڑیاں بھی کسی قانون سے مبرا نہیںہیں ان کے خلاف بھی دیگر گاڑیوں کی طرح کاروائیاں عمل میں لائی جانی چاہئے تاکہ آئیندہ کسی ناحق کو جان سے ہاتھ نہ دھونا پڑیں ۔

متعلقہ عنوان :