کانگو میںزیر حراست مسیحی رہنما کے حامیوں کا جیل پر حملہ، مذہبی لیڈر سمیت 50 قیدی فرار

بدھ 17 مئی 2017 15:08

کانگو میںزیر حراست مسیحی رہنما کے حامیوں کا جیل پر حملہ، مذہبی لیڈر ..
کنساشا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں زیر حراست مذہبی رہنما کے حامیوں کی طرف سے ایک جیل پر کیے گئے حملے کے بعد 50کے قریب قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ملکی دارالحکومت کنشاسا کی مرکزی جیل پر بدھ کی صبح کیا گیا۔ حملہ کرنے والے، ایک مقامی مسیحی گروہ کے زیر حراست رہنما نے موآنڈا اینسیمی کے پیروکار تھے، جو اپنے اس خود ساختہ رہنما کو چھڑا کر لے گئے۔ اس متنازعہ مذہبی رہنما کو مارچ میں اس کے حامیوں کی پولیس کے ساتھ ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔