ْعدالت نے 8 قطر انچ کی لائن سے کنکشن حاصل کرنے والے سی این جی مالکان کا حکم امتناعی خارج کر دیا

بدھ 17 مئی 2017 14:50

ْعدالت نے 8 قطر انچ کی لائن سے کنکشن حاصل کرنے والے سی این جی مالکان ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) عدالت نے غیر قانونی طور پر 8 قطر انچ کی لائن سے کنکشن حاصل کرنے والے مانسہرہ کے ایک درجن سے زائد سی این جی مالکان کی جانب سے حاصل کردہ حکم امتناعی خارج کر دیا، غیر قانونی طور پر سی این جی کو 8 قطر انچ لائن سے کنکشن فراہم کرنے والے محکمہ کے اہلکاروں سمیت سی این جی مالکان کے خلاف کارروائی کا امکان ہے، غیر قانونی طور پر حاصل کئے گئے کنکشن کے باعث نہ صرف شہر بھر میں گیس کا پریشر کم رہا بلکہ سرکاری خزانہ کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا، کیس نیب کے حوالہ کئے جانے کا امکان ہے تاہم غیر قانونی کنکشن حاصل کرنے والے بعض سی این جی مالکان از خود حکم امتناعی حاصل کرنے عدالت پہنچ گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ مانسہرہ میں درجنوں سی این جی مالکان نے مبینہ ملی بھگت کرتے ہوئے 4 قطر انچ لائن سے سی این جی سٹیشن کو گیس کے کنکشن ہٹا کر مبینہ ملی بھگت کر کے 8 قطر انچ کی لائن سے جوڑ لئے، اس امر کا انکشاف اس وقت ہوا جب لاہور سے چھاپہ مار ٹیم نے چھاپہ مارا تو متعدد سی این جی کنکشن پر قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 8 قطر انچ لائن سے پایا گیا جس پر ایک سی این جی کو سیل کر دیا گیا جبکہ دیگر نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا تھا جو عدالت نے خارج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی کنکشن حاصل کرنے والے بعض دیگر سی این جی مالکان بھی عدالت میں حکم امتناعی حاصل کرنے کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :