تھر کے کاشتکاروں کے زرعی قرضے معاف کئے جائیں، ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ

بدھ 17 مئی 2017 13:50

تھر کے کاشتکاروں کے زرعی قرضے معاف کئے جائیں، ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ
اسلام آباد ۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تھر کی تحصیل مانکیرہ کے کاشتکاروں کے زرعی قرضے معاف کئے جائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ تحصیل مانکیرہ میں صرف چنے کی ایک فصل ہوتی ہے۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے تین سالوں سے فصل نہیں ہوئی اسلئے ان کے زرعی ترقیاتی بنک کے قرضے معاف کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :