سوئی ناردرن گیس کمپنی کا موسم سرما میں گیس بحران سے بچنے کے لئے صنعتی صارفین کو کنکشن دینے سے انکار

بدھ 17 مئی 2017 13:43

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا موسم سرما میں گیس بحران سے بچنے کے لئے صنعتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء) وفاقی کابینہ کی منظوری کے باوجود سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موسم سرما میں گیس بحران سے بچنے کے لئے صنعتی صارفین کو کنکشن دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری سے سات سال بعد کنکشن دینے پر عائد پابندی ختم کی گئی تاہم اس کے باوجود کمپنی نے انڈسٹری کو کنکشن نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں گیس بحران پیدا نہ ہو۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن گیس ذرائع نے بتایا کہ صنعت کو کنکشن فراہم کرنے سے گیس بحران کے خدشات پیدا ہو سکتے ہیں، اس لئے انڈسٹری کو کنکشن نہیں دیئے جائیں گے،وفاقی کابینہ نے ایل این جی کی بنیاد پر صنعتی،کمرشل اور ہائوسنگ سوسائٹیز کو کنکشن کی منظوری ہوئی تھی جس کے بعد کمپنی نے کمرشل اور ہاوسنگ سوسائٹیز کو کنکشن دینے کے لئے طریقہ کار مرتب کرنا شروع کر رکھا ہے، یکم جون سے ایل این جی کی بنیاد پر کنکشن کی درخواستوں کی وصولی شروع ہونے کا امکان ہے۔