وزیر قومی صحت کی بجٹ میں 20 سگریٹ کے پیکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 44 روپے کرنے کی تجویز
بدھ 17 مئی 2017 13:43
(جاری ہے)
تمباکو کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تمباکو کے استعمال میں کمی اورتمباکو کی مصنوعات سے حاصل ہونے والے ٹیکسسز کے محصولات میں اضافہ کے لیے دنیا میں ایک بہترین حکمت عملی تصور کی جاتی ہے ۔
ایف سی ٹی سی کی تجاویز کے نفاذ کے لیے وزارت قومی صحت نے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے اس گروپ میں ورلڈ بنک، عالمی ادارہ صحت، بلوم برگ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ٹوبیکو کنٹرول سیل کے نمائندگان شامل ہیں۔ اس گروپ نے تجویز دی ہے کہ سگریٹ کے لوئیر سلیب پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 32.98 روپے سے بڑھا کر 44 روپے کر دی جائے ۔ ایک ریسرچ سٹڈی کے مطابق 20 سگریٹ کے پیکٹ پر 44 روپے ٹیکس لگانے سے تمباکو نوشوں میں 13.2 فیصد کمی آئے گی جبکہ تمباکو مصنوعات کے ٹیکسوں سے آمدنی میں 39.5 ارب روپے کا اضافہ ہو گا۔ اس ورکنگ گروپ نے نیوی، صدر پاکستان، صدر آزاد جموں و کشمیر، گورنرز اور ان کے خاندان کے افراد کے لیے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس میں چھوٹ کو ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔ مزید ایف بی آر سے درخواست کی گئی ہے کہ سگریٹ کی پیداوار کی نگرانی کے لیے ٹریکنگ اینڈ ٹریسنگ سسٹم کو فوری نافذ کیا جائے۔ تمباکو نوشی کینسر، دل کی بیماریوں اور فالج کا باعث بنتی ہے۔ پاکستان میں تمباکو کے استعمال کی وجہ سے روزانہ تقریباً 300 افراد موت کا شکار ہوتے ہیں۔ تمباکو کی مصنوعات کی مانگ میں کمی کے لیے ان پرٹیکس میں اضافہ ایک اہم حکمت عملی ہو گی جس سے لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.