سانحہ اے پی ایس 2014ء کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے،خورشید شاہ

بدھ 17 مئی 2017 13:30

سانحہ اے پی ایس 2014ء کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے،خورشید ..
اسلام آباد ۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ اے پی ایس 2014ء کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ 2014ء میں آرمی پبلک سکول کے واقعہ میں ہمارے 144 معصوم بچے شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

پشاور میں ان بچوں کے والدین بھائی ہم سے ملے ان کے جذبات یہاں بیان نہیں ہو سکتے۔ ان کی شہادت کے بعد ساری قوم تو یکجا ہوگئی مگر ان معصوم بچوں کے والدین کے ٹوٹے دل نہیں جڑ سکے۔ عدالتی تحقیقات کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت قبائلی علاقوں کے لئے اصلاحات میں سنجیدہ ہے تو ان کی قبائلی علاقوں کے ساتھ انضمام کی ہم بھرپور حمایت کریں گے۔ ہم رواج ایکٹ کی حمایت نہیں کریں گے۔