امریکہ میں وائٹ ہاؤس کا جنگلا پھلانگنے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا

بدھ 17 مئی 2017 12:39

امریکہ میں وائٹ ہاؤس کا جنگلا پھلانگنے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء) امریکہ میں وائٹ ہاؤس کا جنگلا پھلانگنے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ،ْ سیکرٹ سروس نے امریکی صدر کی رہائشگاہ کو سیل کر کے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد علاقہ کلیئر قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس نے اس وقت وائٹ ہاؤس کو سیل کر دیا جب ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کا شمالی جنگلہ پھلانگنے کی کوشش کی ،ْسیکیورٹی جنگلا پھلانگنے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا اور سیکورٹی کلیئرنس کے بعد علاقہ کلیئر قرار دیدیا گیا ،ْ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ترک صدر طیب اردوان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر کے جا چکے تھے۔

متعلقہ عنوان :