چین اور کینیڈا کا کلین ٹیکنالوجی کی منتقلی پر تبادلہ خیال

ٹورنٹو میں میں سینٹر کا باقاعدہ افتتاح ،فورم میں اہم فیصلے کئے گئے

بدھ 17 مئی 2017 12:11

چین اور کینیڈا کا کلین ٹیکنالوجی کی منتقلی پر تبادلہ خیال
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) چین اور کینیڈا کی کمپنیوں کے 150سے زیادہ وفود اور تحقیقی اداروں کے نمائندے گذشتہ روز یہاں ایک فورم میں اکٹھے ہوئے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان کلین ٹیکنالوجی میں تعاون بارے بات چیت کی گئی ،’’ پوجیانگ انوویشن فورم 2017ء۔

(جاری ہے)

کینیڈا فورم‘‘ کا موضوع ’’غیرملکی اور ایکو چین برائے کلین ٹیکنالوجی ٹرانسفر‘‘ تھا ، اس کاانعقاد چین کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،شنگھائی کی میونسپل حکومت، انتاریوکی وزارت برائے ریسرچ نے مشترکہ طورپر کیا تھا ، فورم میں کئی موضوعات پر بات چیت کی گئی اور چین کی کلین ٹیکنالوجی کے وائٹ پیپر کی سالگرہ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، چین اور کینیڈا کی انوویشن کمپنیوں نے دوطرفہ معلومات کا تبادلہ کیا اور فورم کے دوران انرجی سٹوریج ٹیکنالوجی کے بارے میں سیمینار بھی منعقد کیا گیا ، اجلاس میں چین اور کینیڈا کے درمیان نئی ایجادات میں تعاون کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی کے بارے میں بھی ایک سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :