امریکی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے رابطہ: امریکی اخبار کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 16 مئی 2017 23:26

امریکی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے رابطہ: امریکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2017ء) امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کے کیس کی سماعت 24 مئی کو ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شکیل آفریدی کے کیس کی سماعت سے قبل ایک امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا گیا ہے۔ امریکی حکومت نے حکومت پاکستان سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے آئندہ چند روز میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کیخلاف پاکستان کے مفادات کے خلاف امریکی حکومت کیلئے کام کرنے پر غداری کا ٹرائل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :