پی کے 785 کی ہیتھرو ائر پورٹ پر سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے تلاشی کے بعد پی آئی اے کو نہ تو زبانی اور نہ ہی تحریری طور پر طیارے میں منشیات پائے جانے بارے میں آگاہ کیا گیا ،عملے کے ممبرز کو پاسپورٹس کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کی نجی ٹی و ی سے گفتگو

منگل 16 مئی 2017 22:55

پی کے 785 کی ہیتھرو ائر پورٹ پر سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے تلاشی کے بعد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے لندن جانے والی پروازPK785 کے طیارے کی ہیتھرو ائر پورٹ پر سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے تلاشی کے بعد پی آئی اے کو نہ تو زبانی اور نہ ہی تحریری طور پر طیارے میں کسی قسم کی منشیات پائے جانے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔منگل کو نجی ٹی و ی سے گفتگومیںانہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی لندن میں موجود انتظامیہ طیارے اور کریو کو تلاشی کیلئے روکے جانے کے متعلق وجوہات جاننے کیلئے سیکورٹی ایجنسی سے مسلسل رابطہ میں ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے لندن پہنچنے والی پرواز کی تلاشی کے عمل کے دوران طیارے کے عملے کو بھی روکا گیا تھا جن کو بعد میں ہوٹل جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ عملے کے ممبرز کو پاسپورٹس کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور وہ کل لندن سے واپس پاکستان کی پرواز پر خدمات سر انجام دیں گے۔ سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے تلاشی کے اس عمل سے لندن سے لاہور کی پرواز PK758 مذکورہ طیارے کے ذریعے ہی دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی جس کو معمول کے مطابق لندن میں پہلے سے موجود عملے نے آپریٹ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کی پاکستان سے لندن کیلئے پروازیں معمول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :