موسم میں خوشگوار تبدیلی کی وجہ سے لیسکو نے لا ہور کو عارضی طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا

منگل 16 مئی 2017 21:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) موسم میں خوشگوار تبدیلی کی وجہ سے لیسکو نے لا ہور کو عارضی طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی شب شہر میں ہونے والی بارش کی وجہ سے موسم میں خوشگوار تبدیلی رونما ہوئی ہے جس کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے شہر میں عارضی طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی ذرائع نے بتایا طلب و رسد برابر ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا گیا جبکہ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے لیسکو کی ڈیمانڈ میں بھی 1000 میگاواٹ کمی واقع ہوئی۔ طلب 2900 جبکہ فراہمی 2885 میگاواٹ تک ہو گئی۔