پیپلزپارٹی معاشرے کے تمام طبقات کی کثیرجہتی ،پسماندہ و محکوم طبقات کے حقوق کی علمبردار جماعت ہے، رکن اسمبلی فریال تالپور

منگل 16 مئی 2017 22:33

پیپلزپارٹی معاشرے کے تمام طبقات کی کثیرجہتی ،پسماندہ و محکوم طبقات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر و رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی معاشرے کے تمام طبقات کی کثیرالجہتی اور پاکستان کے تمام پسماندہ و محکوم طبقات کے حقوق کی علمبردار جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کی سماجی و سیاسی شخصیات سے زرداری ہاس میں ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سماجی شخصیات نور محمد اکاخیل، قادر اکاخیل، ایاز خان اکاخیل اور اے این پی کے رہنما محمد عزیز نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔صوبائی وزیر زراعت سہیل انور سیال اور رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فریال تالپور نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والی شخصیات کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے مثبت کردار کے حامل افراد کی شمولیت کے بغیر سیاسی عمل مکمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور بنیادی تبدیلی کے لئے ہر فرد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں یکساں مواقع کی فراہمی اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :