وفاقی حکومت اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جو از کھو چکی ہے ، وزیراعظم فور ی اقتدار سے الگ ہو جائیں ، ضلع چیئرمین ٹنڈو محمد خان

جس دن بلاول بھٹو ،آصف زرداری نے حکم دیا تخت لاہو ر کو ہلاکر رکھ دینگے، ذیشان شاہ

منگل 16 مئی 2017 22:19

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) وفاقی حکومت اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جو از کھو چکی ہے ، نو از شریف فور ی طور پر اقتدار سے الگ ہو جائیں ، جس دن پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے حکم دیا تو تخت لاہو ر کو ہلاکر رکھ دینگے، آئند ہ وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی ، ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے ،ضلع بھر میں ترقیاتی کا مو ں کا جال بچھا دیا گیاہے ،جلد عوام کو اس کے ثمر ات ملنا شروع ہو جائینگے ،بلد یا تی نما ئند وں کو پارٹی چیئرمین کی ہد ایت ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں ۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین سید ذیشان شاہ کی شہر یو ں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمد خان کے ڈسٹرکٹ چیئرمین سید ذیشان شاہ نے اپنے آفس میں شہر یو ں کے ایک وفد سے ملاقات کر تے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جو از کھو چکی ہے ، پانا مہ کا فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ شریف برادران نے ملک کے خزانے کو دو نو ں ہا توں سے لو ٹا اور بیرون ملک اپنے اثاثے بنا ئے ، وفاقی حکو مت چار سال گزر جانے کے باوجو د عوامی مسائل حل کر نے میں مکمل طور پر نا کا م ہو چکی ہے ، لو ڈشیڈنگ نے عوام کی زند گی اجیران کر دی ہے، وفاقی حکو مت سند ھ میں بلاجو از لو ڈشیڈ نگ کر کے سندھ کی عوام کو پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کی سزا د ے رہی ہے ، سندھ کی عوام پیپلزپارٹی سے والہا نہ محبت کرتی ہے اور ہمیشہ سے ہی پیپلزپارٹی کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے ، جس دن پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے حکم دیا تو تخت لاہو ر کو ہلاکر رکھ دینگے انہو ں نے کہاکہ آئند ہ وفاقی حکو مت پیپلزپارٹی کی ہو گی ، کیو ں کے پیپلزپارٹی عوام کی نما ئند ہ جما عت ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، پیپلزپارٹی کو جب جب اقتدار ملا تو پیپلزپارٹی کے عوامی نما ئند وں نے عوام کی بے لو ث خدمت کی اور ریکا رڈ ترقیاتی کا م کر وائے ، جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ، انہو ں نے کہاکہ ضلع ٹنڈومحمد خان میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ چل رہے ہیں تما م ترقیاتی منصوبو ں کو جلد از جلد مکمل کر نے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ، بلد یا تی نما ئند و ں کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہد ایت ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں ،بہت جلد عوام کو ترقیاتی کا مو ں کے ثمرات ملنا شروع ہو جائینگے ، بلد یاتی نما ئندے عوام کے خادم ہیں ، عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی نما ئند وں سے رابطہ کر یں تاکہ عوام کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جاسکے اس مو قع پر ڈسٹرکٹ وائیس چیئرمین شیر امین لاکھو ، بابر کھو کھر، مشتاق سٹھیو ، سید محسن شاہ مسوئی ودیگر بھی مو جو د تھے ۔