Live Updates

عمران خان سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ، پاک کینیڈا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات میں کینیڈا کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات کیلئے کی جانے والی پارلیمانی کاوشوں میں فعال کردار ادا کیا،چیئرمین تحریک انصاف کی گفتگو ملاقات کیلئے وقت دینے اور اہم موضوعات و معاملات پر رائے سے آگاہ کرنے پر چیئرمین کامشکور ہوں، کینیڈین ہائی کمشنر

منگل 16 مئی 2017 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) پاکستان میں متعین کینیڈین ہائی کمشنر کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میںملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں پاک-کینیڈا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اطمینان بخش ہیں۔پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات میں کینیڈا کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت میں پائیداری اور استحکام کیلئے انتخابات میں شفافیت ناگزیر ہے۔تحریک انصاف نے انتخابات کو آلائشوں سے پاک کرنے کیلئے صبر آزما جدوجہد کی۔میری جماعت کی کاوشوں کے نتیجے میں آج انتخابی اصلاحات کو قومی سیاست میں مرکزیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اتخابی اصلاحات کے حوالے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات کیلئے کی جانے والی پارلیمانی کاوشوں میں فعال کردار ادا کیا۔

انتخابی اصلاحات کے باب میں کی جانے والی کاوشوں کے نتائج کچھ زیادی اطمینان بخش نہیں۔انتخابی اصلاحات کا عمل مکمل ہونے کی بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کی جانی چاہئیے۔دہشت گردی آج بھی پاکستان کو درپیش بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشنز سے صورتحال میں نمایاں بہتری کے باوجود چیلنجز موجود ہیں ۔

اس ضمن میں کامیابی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر جامع عملدرآمد اور نیکٹا کی مکمل فعالیت ناگزیر ہیں۔ عمران خان نے اس ملاقات میں یہ بھی کہا کہ پختونخوا میں پولیس اصلاح کار کے بعد سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔جبکہ کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کیلئے وقت دینے اور اہم موضوعات و معاملات پر اپنی رائے سے آگاہ کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات