فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام، صوبے کے نام میں بھی تبدیلی کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 16 مئی 2017 19:35

فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام، صوبے کے نام میں بھی تبدیلی کا فیصلہ
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مئی2017ء) فاٹا کے انضمام کے باعث خیبرپختونخوا کے نام میں بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی جانب سے فاٹا کی خیبرپختونخواہ میں انضمام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ فاٹا کے انضمام کے باعث خیبرپختونخوا کے نام میں بھی تبدیلی کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ کا نیا نام ’خیبرپختونخواہ بشمول وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات‘‘ ہوگا۔ انضمام کے بعد کے پی کے اسمبلی میں 23 نشستیں بڑھائی جائیں گی۔ قومی اسمبلی کے لیے فاٹا سے 18عام نشستیں بشمول 4 خواتین اور ایک غیر مسلم کے لیے ہوں گی۔ انضمام کے بعد 2023 کےعام انتخابات میں فاٹا کی 23 نشستوں پہ انتخابات ہونگے۔
 

متعلقہ عنوان :