ٹنڈوالہ یار:میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار کا اہم اجلاس

ایم سی چیئرمین نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا، پارکنگ فیس ،روڈ کٹنگ،نالی ٹیکس اور ٹکیسز بڑھانے اور مختلف وارڈوں کے لیے منظور کئے گئے ترقیاتی کاموں،سول اسپتال میں مریضوں کے لئے سہولیات کافقدان اور دیگر مسائیل شامل

منگل 16 مئی 2017 21:06

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار کا اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین سید امداد حسین شاہ رضوی کے ایم سی ہال میں منعقد ہوا جس میں مختلف وارڈوں کے جنرل کونسلر کے ممبران اور لوکل گورنمنٹ رونیو.ہیلتھ .اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد ایم سی چیئرمین نے اجلاس کے ایجنڈا پیش کیا ایجنڈا میں پارکنگ فیس .

روڈ کٹنگ .نالی ٹیکس اور ٹکیسز بڑہانے اور مختلف وارڈوں کے لیے منظور کئے گئے ترقیاتی کاموں۔

(جاری ہے)

سول اسپتال میں مریضوں کے لئے سہولیات کافقدان اور دیگر مسائیل شامل تھے ایجنڈامیں شامل مسائل کو میمبران نے مشترکہ رائے سے منظور کئے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید امداد حسین شاہ نے کہا کہ ٹنڈوالہ یار کو ایک مثالی اور ترقی یافتہ بنانے کے لئے منتخب نمائیندے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اورانہوں نے کہا کہ مختلف وارڈوں میں بلا تفریق ترقیاتی کام کا سلسلہ جلد شروع کردیا جائے گا عوام کے اور صحت صفائی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ٹنڈوالہ یار کی عوام کو ایک صاف ستھرا اور گندگی سے پاک ماحول فراہم کیا جاسکے اس موقع پر وائس چیئرمین شاہد جعفر قائم خانی،کوآرڈینٹر پرویز سموں، مختیار کار اعجاز بوزدار ،سی ایم او غلام سرور راہوپوٹہ ،کلیم اللہ قائم خانی،افضل جسکانی اور دیگر ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :