مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملہ ریاست اور امن و امان پر حملہ ہے، اسلام خالد محمود سومرو

مولانا عبدالغفور حیدری پر خود کش حملہ ایک قومی سانحہ ہے دہشت گردوں نے امن کے علمبرداروں اور ملک اسلام کے سپاہیوں پر حملہ کرکے ہمیں چلینج کیا ہے،جمعت علما اسلام کے رہنمائوں کا بیان

منگل 16 مئی 2017 21:06

مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملہ ریاست اور امن و امان پر حملہ ..
ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) ٹنڈوالہ یار مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملہ ریاست اور امن و امان پر حملہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارجمعت علما اسلام خالد محمود سومرو یونٹ انڑپاڑے کے صدر سمیع اللہ خارانی ، زاہد حیدری ، حافظ عبدالمعیز خان بروھی نے ایک اپنے مشترکہ بیان میں کہاانہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ پر جتنی مزامت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری پر خود کش حملہ ایک قومی سانحہ ہے دہشت گردوں نے امن کے علمبرداروں اور ملک اسلام کے سپاہیوں پر حملہ کرکے ہمیں چلینج کیا ہے کہ دہشت گرد اس سے قبل بھی مولانا فضل الرحما ن پر چار بار حملے کرچکے ہیں جبکہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو دہشت گردوں نے شہید کیا اسلام اور ملک کے دشمنوں کی مند ہم کاروائیاں ہمارے حوصلے پشت نہیں کرسکتی ملک کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اسلام اور ملک کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاکر دم لیں گے انہوں نے مستونگ واقع کے شہیدوں کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری پر حملا کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے اور کرار واقع سزا دے کر کیفرے کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :