بھا رت ،اسامہ بن لادن کے نام کا اٴْدھار کارڈ بنوانے والا آپریٹر گرفتار

منگل 16 مئی 2017 16:38

اجمیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) اسامہ بن لادن کے نام پر اٴْدھار کارڈ بنوانے کی کوشش کرنیوالا آپریٹر گرفتار کر لیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ آپریٹر صدام منصوری راجستھان کے بھیلواڑا شہر میں ادھار رجسٹریشن سنٹر چلاتا ہے،اٴْس نے اسامہ بن لادن کے نام پر اٴْدھار کارڈ بنوانے کیلئے آن لائن درخواست دی۔

(جاری ہے)

حکام نے درخواست گزار کے ڈیٹا بیس میں غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مقامی تھانے میں شکایت درج کرا دی جس پر صدام منصوری کو گرفتار کر لیا گیا،مقامی پولیس افسر کے مطابق صدام منصوری نے آن لائن میں اسامہ بن لادن کے انگوٹھے کا نشان اپ لوڈ نہیں کیا تھا،اپ لوڈ کی گئی تصویر دھندلی جبکہ پتہ ایبٹ آباد ضلع بھیلواڑا لکھا تھا،صدام منصوری کا دعویٰ ہے کہ کسی نے اٴْسے پھنسانے کیلئے شرارت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :