Live Updates

فاٹا کے لوگوں پر فیصلہ مسلط کرنے کے حق میں نہیں ،اکرم درانی

منگل 16 مئی 2017 16:32

فاٹا کے لوگوں پر فیصلہ مسلط کرنے کے حق میں نہیں ،اکرم درانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ فاٹا کے لوگوں پر فیصلہ مسلط کرنے کے حق میں نہیں‘ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا فیصلہ فاٹا کی عوام کو کرنا ہے‘ خیبرپختونخوا میں ایک ایک گملے میں سات سات پودے لگائے گئے ہیں‘ عمران خان درختوں پر ضائع کرنے کی بجائے ایک کھرب روپے تعلیم‘ صحت اور میٹرو جیسے منصوبوں پر لگاتے تو عوام کو فائدہ ہوتا۔

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام (ف) کا موقف درست ہے کابینہ کے اجلاس میں فاٹا کے حوالے سے پارٹی کے تحفظات کا اظہار کیا تھا وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے فاٹا کے حوالے سے فیصلہ فاٹا کی عوام کی رائے کے مطابق کیا جائے۔

(جاری ہے)

عوام پر فیصلہ مسلط کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کے پی کے میکں ایک ایک گملے میں سات سات پودے لگا دیئے گئے ہیں اس کام پر ایک کھرب روپے سے زائد رقم ضائع کی گئی آئندہ آنے والی حکومت پول کرے گی کہ صوبے میں درختوں کے حوالے سے کہاں کہاں کام ہوا اور کتنا ہوا اگر عمران خان ایک کھرب روپے کو تعلیم‘ صحت اور میٹرو کے منصوبوں پر خرچ کرتے تو عوام کو فائدہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے امید ہے رواں سال کے آخر میں یہ منصوبے کام شروع کردیں گے بجلی کی پیداوار میکں اضافے سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات