کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہے ، شہید بے نظیر بھٹو کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے جدوجہد تیز کریں، بلاول بھٹو زرادی

منگل 16 مئی 2017 15:36

کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہے ، شہید بے نظیر بھٹو کے پیغام کو گھر گھر ..
ہرنائی۔16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادی نے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی کو فعال بنانے اور شہید بے نظیر بھٹو کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے جدوجہد تیز کریں انہوں نے کہاکہ کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں اور کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور پیپلز پارٹی اپنے جیالوں کو مایوس نہیں کرے گی بلکہ جیالوں کی قربانیوں کو مدنظر رکھ ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاوس کراچی میں پیپلز پارٹی ضلع ہرنائی کے صدارت کے امیدوار محمد یاسین ترین کی قیاد ت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پارٹی کے رہنماء سندھ حکومت کے مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیو، صوبائی صدر علی مدد جتک ، سربلند جوگزئی ،حاجی سلاک آقا ، ملک شین گل ترین سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین موجود تھے محمد یاسین ترین نے پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو کو ضلع ہرنائی میں پارٹی اور دیگر مسائل کے حوالے سے انہیں آگا کیا گیا ۔