عبدالولی خان یونیورسٹی بند ہونے کی وجہ سے طلباء کا نقصان ہو رہا ہے،خیبرپختونخوا پولیس نے سڑک پر حافظ قرآن کو گولی ماری جس کا کسی نے نوٹس نہیں لیا ،نعیمہ کشور خان

منگل 16 مئی 2017 14:59

عبدالولی خان یونیورسٹی بند ہونے کی وجہ سے طلباء کا نقصان ہو رہا ہے،خیبرپختونخوا ..
اسلام آباد ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) جے یو آئی (ف) کی رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی بند ہونے کی وجہ سے طلباء کا نقصان ہو رہا ہے اسے جلد از جلد کھولا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر نعیمہ کشور خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے سڑک پر حافظ قرآن کو گولی ماری جس کا کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مردان کی پرانی جیل کی جگہ پر جو ڈیشل کمپلیکس تعمیر کیا جائے اور ولی خان یونیورسٹی کو کھولا جائے۔