لالو پرساد یادوکی مبینہ بے نامی جائیداد کے سلسلے میں بھارتی محکمہ انکم ٹیکس کے دہلی اور گروگرام میںچھاپے

منگل 16 مئی 2017 14:35

لالو پرساد یادوکی مبینہ بے نامی جائیداد کے سلسلے میں بھارتی محکمہ انکم ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) بھارت کے محکمہ انکم ٹیکس نے سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو سے منسلک مبینہ بے نامی جائیداد کے سلسلے میں دہلی اور گروگرام میں 22 ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے پولیس کی معاونت میں منگل کی صبح قریب آٹھ بجے سے ہی یہ کارروائی شروع کی۔یہ چھاپے ایک ہزار کروڑ روپے کی مبینہ بے نامی جائیداد کی خرید و فروخت کے سلسلے میں مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :