بھارت میں شناختی ڈیٹا بیس میں اسامہ بن لادن کے نام سے اندراج کرانیولا شخص گرفتار

منگل 16 مئی 2017 14:13

بھارت میں شناختی ڈیٹا بیس میں اسامہ بن لادن کے نام سے اندراج کرانیولا ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) بھارت میں پولیس نے شناختی ڈیٹا بیس میںاسامہ بن لادن کے نام سے اندراج کرانیوالے شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان میں پولیس نے 35 سالہ صدام حسین نامی شخص کو اسامہ بن لادن کے نام سے اپنا نام درج کرانے پر گرفتار کرلیا ہے ملزم کے خلاف سنجے الودیا نامی شخص کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ایف آئی آر درج کرنیوالے پولیس افسر نے کہا کہ کچھ روز قبل صدام حسین منصوری نے اپنے شناختی ڈیٹا بیس کارڈ پر اسامہ بن لادن کا نام اور ایبٹ آباد کا پتہ درج کرایا،بن لادن کی صرف دھندلی تصویر اپ لوڈ کی جبکہ ملزم کی اس حرکت کے بارے ادے پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق ملزم کے خلاف درخواست درج کی گئی۔