شندور پولو فیسٹیول جولائی میں منعقد کرانے کا اعلان

منگل 16 مئی 2017 13:55

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام شندور پولو فیسٹیول جولائی میں منعقد کیا جائے گا جس میں مقامی ہنرمندوں کو بھی سٹالز لگا کر اپنے ہنر کو پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری محکمہ سیاحت ، ثقافت، آثارقدیمہ،کھیل و ا مورنوجوانان محمد طارق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ، اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری محمد طارق نے کہاکہ گزشتہ سال کی طرح ا س سال بھی شندور پولو فیسٹیول کا کامیاب انعقاد کریں گے جبکہ اس سال ملکی و غیرملکی سیاحوں کی تفریح کیلئے ایڈونچر سرگرمیوں کا انعقاد کیلئے بھی غور کیا جا رہا ہے جس میں شندور جھیل پر رافٹنگ ،پیراگلائیڈنگ،آرچری ، پتنگ بازی سمیت موسیقی نائٹ اور چترال گلگت کے مقامی ہنرمندوں کے ہنر کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی اشیا کے سٹالز سجائے جائیں گے تاکہ گلگت اور چترال کی ثقافت اجاگر ہوسکے اور شندور پولو فیسٹیول میں آنے والے سیاح لطف اندوز ہوں۔

متعلقہ عنوان :