وزیر اعلیٰ سندھ کا تھر پار کرکر میں موروں کی بڑھتی ہوئی اموات کا سخت نوٹس

محکمہ جنگلات کو ان کے سد باب اور متعلقہ علاقوں میں فوری ادویات کی فراہمی کی ہدایات

پیر 15 مئی 2017 23:09

وزیر اعلیٰ سندھ کا تھر پار کرکر میں موروں کی بڑھتی ہوئی اموات کا سخت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر پار کرکر میں موروں کی بڑھتی ہوئی اموات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ جنگلات کو ان کے سد باب اور متعلقہ علاقوں میں فوری طور پر ادویات کی فراہمی کی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

سیکریٹری جنگلی حیات نے میڈیا کو آگاہ کیا ہے کہ تھر پار کرکے مختلف تعلقوں میں ٹیمیں تشکیل دے کر ویکسین اور اینٹی بایوٹک متاثرہ علاقوں میں بھیج دی گئی ہیں اور انہیں مطلوبہ ادویات کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بیمار موروں کی رپورٹ فوری طور پر وائلڈ لائف کے مرکز یا ڈپٹی کمشنر کے کنٹرول روم میں دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی مقامی شخص، بیمار مور کو وائلڈ لائف سینٹر تک پہنچائے گا اسے اس کا کرایہ ادا کیا جائے گا انہوں نے مقامی رہائشیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ بیمار موروں سے دور رہیں کیونکہ یہ وائرس خطرناک اور منتقل ہونے والا ہے ۔

محکمہ جنگلی حیات موروں کی اموات کے اسباب اور اس کو روکنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات اور پولٹری پروڈکشن یونٹ کے ماہرین پر مشتمل تین ٹیمیں ضلع تھرپار کر کے سات تعلقوں کے ڈپٹی کنزویٹر وائلڈ لائف حیدرآباد کی نگرانی میں تشکیل دی ہیں۔#

متعلقہ عنوان :