مالی سال 2017-18ء کا بجٹ مثبت اثرات پورے معاشرے پر ہوں گے،یہ عوام کی امنگوں کی تائید کرے ،صوبے کے غریب عوام کو اس کا فائدہ پورا فائدہ ملے گا، صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں متوازن بجٹ پیش کرنا چاہئے ،عوام کو بھی ریلیف مل سکے،بجٹ کی تیاری کے دوران معاشرے کے ہرپہلو کو مدنظر رکھا جائیگا
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا پری بجٹ سیمینار سے خطاب
پیر 15 مئی 2017 22:44
(جاری ہے)
اس موقع پر مشیر صنعت وتجارت سردار درمحمد ناصر، اراکین صوبائی اسمبلی ولیم جان برکت، ڈاکٹر شمع اسحق، یاسمین لہڑی، عارفہ صدیق، ماہر معاشیات قیصر بنگالی کے علاوہ پپس کے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ آئی ٹی راشدہ رکاء اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے جس کی آبادی بکھری ہوئی ہے اور رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں ایک متوازن بجٹ پیش کرنا چاہئے تاکہ یہاں کے عوام کو بھی ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کے مراحل کے دوران معاشرے کے ہرپہلو کو مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے (پپس) پر زور دیا کہ وہ ہیومن ریسورس قانون سازی اورینگ پارلیمنٹیرینز کی استعداد کار میں اضافے کے لئے معاونت فراہم کریں۔ اس کے علاوہ سمینار کے شرکاء کو ،،ماہر معاشیات قیصر بنگالی نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی ) سے متعلق صوبوں کو درپیش چیلنجز اور مواقعوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان پاکستان کا 44فیصد پر مشتمل ہے جس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ 2010ء سے پہلے آبادی کے لحاظ سے بلوچستان کا فیڈرل ڈویژنل پول 5.1فیصد تھا جس کو بعد میں این ایف سی 2010ء میں 9.09فیصد کردیا گیا جو کہ اب بھی صوبے کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پنجاب اور کراچی کے آدھے جتنی ترقی دینے کے لئے ہمیں غیرمعمولی اقدامات کرنے ہوں گے۔ اس موقع پر ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر وسیم شاہد ملک نے پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز خصوصاًبلوچستان کی معیشت اور سی پیک کے مواقعوں، چیف پاورٹی ایلی وی ایشن کے ظفرالحسن نے بجٹ دستاویز اور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس اسحق جمالی نے ریونیو جنریشن اور اخراجات سے متعلق سیمینار کے شرکاء کو تفصیلی پریزینٹیشن دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.