اخوت اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام میں خواجہ سرا ؤ ں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا معاہدہ

پیر 15 مئی 2017 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اور اخوت کے درمیان خواجہ سرا ؤ ں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے جسکے تحت پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام فاونٹین ہاوس میں ایک سنٹر قائم کرے گا جس میں خواجہ سرا کمیونیٹی کومفت ہیلتھ کئیر سروسز فراہم کی جائیں گی۔

جس میں ہیپا ٹاٹئیٹس بی اور سی کے ٹیسٹس، بلڈ گروپ، سفلس اور ایچ آئی وی ایڈز کے علاوہ ہیپا ٹاٹئٹس بی کی ویکسین، اور ہیپا ٹاٹئیٹس سی کی ادویات فراہم کی جائینگی۔ اخوت کی جانب سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا اخوت خواجہ سرا سپورٹ پروگرام خواجہ سرا کمیونٹی کو صحت سہولیات اور وظیفہ کے فراہمی کے لیے کام کر رہا ہے اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی مدد سے معاشرے کے اس طبقے کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی ٹیم کی سر براہی ڈاکٹر عدنان ظفر خان جو کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے پروگرام ڈایریکٹر اور ایڈیشنل سیکریٹری (ایڈمن) پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے کی ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام صوبہ بھر میں محروم طبقات خاص طور پر خواجہ سراؤں کے لیے بلڈ گروپ ، سکریننگ، ٹیسٹ،ہیپا ٹا ئیٹس ب کی ویکسین ہیپا ٹا ئیٹس سی کی ادویات اور ایچ آئی وی ایڈز کی ادویات مفت فراہم کرے گا۔

اس معاہدے سے ہمیں امیدہے کہ ہم معاشرے کے اس طبقے کے لیے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام صوبہ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے تمام مریضوں کومفت ادویات اور مشاورتی سہولیات فراہم کرتا ہے۔علاج کی سہولیات کے علاوہ پروگرام بیماری کے تدارک اور بچائو کے لیے باقی پروگرامز کے ساتھ مل کر عوامی آگاہی اور ملک کی بہترین یونیورسٹیز کے ساتھ ریسرچ کے پراجیکٹس پر بھی کام کر رہا ہے۔

اس مفاہمتی یاد داشت کے تحت پنجاب ایڈز کنٹرول پپروگرام ٹیکنالوجی کی مدد سے اعدادوشمار کے جائزے کے مکمل سسٹم کو بنا نے میں فاونٹین ہاوس اور اخوت کی مدد کرے گا۔ اس موقع پر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی چیف سائیکالوجسٹ مس فائیزہ نیئر ، ادارہ برائے بحالی معذوراں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہار ہاشمی اور فاونٹین ہاوس کے ایم ایس ڈاکٹر عمران مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :