ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام شندور پولو فیسٹیول کا میلہ جولائی میں منعقد کیا جائیگا

پیر 15 مئی 2017 22:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام شندور پولو فیسٹیول کا میلہ جولائی میں منعقد کیا جائیگا جس میں امسال مقامی ہنرمندوں کو بھی سٹالز لگا کر اپنے ہنر کو پیش کرنے کا موقع ملے گا تاہم اس کیساتھ ساتھ اس بہت کچھ بھی اس میلے کا حصہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری محکمہ سیاحت ، ثقافت، آثارقدیمہ،کھیل و ا مورنوجوانان محمد طارق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ، سینئرجنرل منیجر حیات علیشاہ، اسسٹنٹ ٹورازم آفیسرحسینہ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، سیکرٹری محمد طارق نے کہاکہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی شندور پولو فیسٹیول کا کامیاب انعقاد کرینگے جبکہ اس سال ملکی و غیرملکی سیاحوں کی تفریح کیلئے ایڈونچر سرگرمیوں کا انعقاد کیلئے بھی غور کیا جا رہا ہے جس میں شندور جھیل پر رافٹنگ ،پیراگلائیڈنگ،آرچری ، پتنگ بازی سمیت موسیقی نائٹ اور چترال گلگت کے مقامی ہنرمندوں کے ہنر کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی اشیاء کے سٹالز سجائے جائینگے تاکہ گلگت اور چترال کی ثقافت کی رونمائی ہوسکے اور شندور پولو فیسٹیول میں آنے والے سیاح لطف اندوز ہوں،اجلاس میں شندور پولو فیسٹیول کے دوران تمام امور پر بات چیت کی گئی تاکہ وہاں آنے والی پولو کی ٹیموں ، کھلاڑیوں سمیت گلگت بلتستان کے مہمانان خصوصی اور دیگر شخصیات کیلئے باقاعدہ انتظام اور تمام تر سہولیات میسر کی جائینگی ، ٹوورازم کارپوریشن کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ شندور پولو فیسٹیول جولائی میںمنعقد ہو گا جس میں شندور کے مقام پر کیمپنگ ویلیج بھی بنایا جائیگا،سیکرٹر ی محمد طارق نے کہا کہ شندور پولو فیسٹیول کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے تاکہ امسال خصوصی طور پر بین الاقوامی سیاحوں سمیت ملکی سیاح بھی ان علاقوں کا دورہ کرسکیں جیسا کے گزشتہ سال کثیر تعداد میں سیاحوں نے شندور میلے میں شرکت کی ، قدیم عرصے سے جاری اس کھیل کو صوبائی حکومت مکمل سپورٹ کر رہی ہے اور امسال بھی اس میں آنے والے تمام مہمانوں کی مکمل مہمان نوازی کی جائے گی ، ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا شندورمیں ہرسال کیمپنگ ویلیج ، ثقافتی موسیقی، پیرا گلائیڈنگ اور دیگر سرگرمیوں میں مکمل سپورٹ کرتا رہاہے اور یہ سالانہ کلینڈر کا بڑا ایونٹ ہے جو کہ باقاعدگی کیساتھ منعقدکیا جاتا ہے ،پولو فیسٹیول دنیا کے بلند ترین گرائونڈ پر منعقد کیا جاتا ہے جو کہ سطح سمندر سے 12500 فٹ اونچائی پر واقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :