گورنرپنجاب محمد رفیق رجوانہ کی میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز کے والد کے انتقال اظہارتعزیت اور مرحوم کیلئے دعائیمغفرت

پیر 15 مئی 2017 22:23

گورنرپنجاب محمد رفیق رجوانہ کی میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز کے والد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) پنجاب کے گورنرمحمد رفیق رجوانہ کی میئراسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کے والد کے انتقال پر میئر اسلام آباد کی رہائش گاہ پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِرحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے صدر احمد یوسف احمد الدرویش، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وھپ شیخ آفتاب احمد اور سینٹر مشاہد حسین نے بھی میئر اسلام آباد کی رہائش گاہ پر ان کے والد محترم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا جبکہ اسلام آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے بھی میئر اسلام آباد کی رہائش پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :