ملک کی جامعات میں بڑھتی ہوئی ا نتہا پسندی اور دہشت گردی کے تدارک کے لئے ملک بھرکے سرکاری و غیر سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور سربراہوں کا اجلاس اٹھارہ مئی کو جی ایچ کیو روالپنڈی میں طلب

پیر 15 مئی 2017 23:53

ملک کی جامعات میں بڑھتی ہوئی ا نتہا پسندی اور دہشت گردی کے تدارک کے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2017ء) ملک کی جامعات میں بڑھتی ہوئی ا نتہا پسندی اور دہشت گردی کے تدارک کے لئے ملک بھرکے سرکاری و غیر سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور سربراہوں کا اجلاس اٹھارہ مئی کو جی ایچ کیو روالپنڈی میں طلب کر لیا ہے اس سے قبل بھی جی ایچ کیو میں اجلاس طلب کیا گیاتھا تاہم بعدازاں اسے منسوخ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جامعات کے وائس چانسلرز سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل جاوید قمر باجوہ پہلی مرتبہ خود خطاب کرینگے ۔ صوبے بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز تقریب میں شرکت کرینگے ۔جس کے لئے انہیں باقاعدہ طور پر جی ایچ کیو سے دعوت نامے بھی موصول ہو چکے ہیں مردان یونیورسٹی میں مشعال خان قتل کیس اور جامعہ سندھ کے طلبہ نورین لغاری کے دہشت گردوں کے گروپ سے منسلک ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں یہ اجلاس طلب کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :