Live Updates

نوازشریف اور عمران خان کا شو ختم ہوگیا ، موجودہ حکومت سے کوئی امید نہ رکھیں یہ نااہل ہے ، کاغذی شیر جب باہر بیٹھے تو انہوں نے کتنی سیٹیں لی تھیں ،سی پیک اسلام آباد کے نہیں فاٹا کیلئے بنایا گیا تھا ، ہم فاٹا کو خیبرپختو امیں ضم کرنا چاہتے ہیں ، جانے والی حکومت نے فاٹا کو خیبرپختونخوا مین ضم نہ کیا تو آئندہ ہماری پارٹی یہ کام کرے گی ، پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں حکومت بنا کر دکھائے گی ، فاٹا کو گورنر کا غلام نہیں دیکھنا چاہتے ، پارٹی جوش سے نہیں ہوش سے چلے گی ، ابھی بھی عوام روٹی کپڑا اور مکان مانگ رہی ہے ، میرے پاس ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کی سوچ کا خزانہ ہے

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کا پشاور میں کارکنوں سے خطاب

پیر 15 مئی 2017 19:52

نوازشریف اور عمران خان کا شو ختم ہوگیا ، موجودہ حکومت سے کوئی امید نہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور عمران خان کا شو ختم ہوگیا ہے ، موجودہ حکومت سے کوئی امید نہ رکھیں یہ نااہل ہیں ، کاغذی شیر جب باہر بیٹھے تو انہوں نے کتنی سیٹیں لی تھیں سی پیک اسلام آباد کے نہیں فاٹا کیلئے بنایا گیا تھا ، ہم فاٹا کو خیبرپختو میں ضم کرنا چاہتے ہیں ، جانے والی حکومت نے فاٹا کو خیبرپختونخوا مین ضم نہ کیا تو آئندہ ہماری پارٹی یہ کام کرے گی ، پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں حکومت بنا کر دکھائے گی ، فاٹا کو گورنر کا غلام نہیں دیکھنا چاہتے ، فخر ہے آپ کی طاقت سے خیبرپختونخوا کو شناخت دی ، پارٹی جوش سے نہیں ہوش سے چلے گی ، ابھی بھی عوام روٹی کپڑا اور مکان مانگ رہی ہے ، میرے پاس ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی سوچ کا خزانہ ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے جو کچھ کیا وہ آپ کے سامنے ہے ، پارٹی جوش سے نہیں ہوش سے چلے گی ، کسان کے بیٹے کووزیربنانا چاہتا ہوں ، ہم نے پولیٹکل پارٹیز ایکٹ منظور کر لیا ، ہمارے منطور کرائے گئے ایکٹ کی وجہ سے فاٹا میں ہر کوئی سیاست کررہا ہے ، فاٹا کے نمائندے آپ لوگوں میں سے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنا چاہتے ہیں ، جانے والی حکومت نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم نہ کیا تو آئندہ ہماری پارٹی یہ کام کرے گی ، کارکن پارٹی جھنڈے لے کر نکلیں ، فاٹا کو گورنر کا غلام نہیں دیکھنا چاہتے ۔

آصف زرداری نے کہا کہ فخر ہے کہ آپ کی طاقت سے خیبرپختونخوا کو شناخت دی ، فاٹا میں کنونشن کرنے کیلئے تیار ہوں ، فاٹا میں سیکرٹریٹ بنائیں گے ، موجودہ حکومت سے کوئی امید نہ رکھیں یہ نااہل ہیں، پختونوں کو جو پہچان ہم نے دی اور کوئی نہیں دے سکا ،پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں حکومت بنا کر دکھائے گی ۔ کاغذی شیر جب باہر بیٹھے تھے تو انہوں نے کتنی سیٹیں لی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں اور بلاول بھی میدان میں ہوں گے ، حکومت بنا کر دکھائیں گے ، اس ملک میں سیاست کرنے کیلئے عوام کی خدمت ضروری ہے ، اگر عوام مشکل میں ہوگی تو حکمران مشکل میں ہوں گے ، عمران خان ڈرائنگ روم سے نکل کر جلسے کرتا ہے ، نوازشریف اور عمران خان کا شو ختم ہوگیا ہے ، فاٹا کو ذوالفقار علی بھٹو کی سہولتیں دیں گے ۔ آصف زرداری نے کہا کہ ابھی عوام روٹی کپڑا اور مکان مانگ رہی ہے میرے پاس ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی سوچ کا خزانہ ہے ، سی پیک اسلام آباد کے لئے نہیں فاٹا کیلئے بنایا گیا تھا ۔ (ن م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات