کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائیاں ، اربوں روپے مالیت کی مختلف اشیاء لگژری گاڑیاں، ایرانی ڈیزل، غیر ملکی سگریٹ اور چرس ضبط

پیر 15 مئی 2017 19:03

کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائیاں ، اربوں روپے مالیت کی مختلف اشیاء لگژری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) گذشتہ چار ماہ کے عرصے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (ASO) FBR کراچی کے عملے نے مختلف کارروائیوں میں تقریباً 2603 ملین مالیت کی اسمگل شدہ چرس، گاڑیاں، ایرانی ڈیزل، سگریٹ، موبائل فونز، انڈین گٹکا ضبط کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس شوکت علی کی ہدایت اور ڈائریکٹر طاہر قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سعدیہ صدف کی زیر نگرانی کسٹم انٹیلی جنس (ASO) کراچی کے عملے نے سال رواں کے دوران اسمگلنگ کے خلاف آغاز کرتے ہوئے کراچی کے مختلف مقامات میں کارروائیوں کے دوران تقریباً 40 لگژری اسمگل شدہ گاڑیاں جس میں مارک ایکس، لینڈ کروزر، ٹویوٹا سرف، بی ایم ڈبلیو، ہنڈا انسپائر، اینگلر جیپ، پریمٹیو کار وغیرہ شامل ہیں اور جن کی مالیت 353 ملین روپے ہے۔

اس کے علاوہ دیگر اشیاء جس میں غیر ملکی سگریٹ، انڈین گٹکا، موبائل فونز، ایرانی ڈیزل، ہائی اسپیڈ بوٹ وغیرہ بھی شامل ہیں جن کی مالیت تقریباً 50 ملین روپے ہے۔ مزید ایک بڑی کارروائی میں تقریباً ڈیڑھ ٹن چرس بھی ضبط کی گئی جس میں 10 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ برآمدشدہ چرس کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت تقریباً 1200 ملین روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :