نیا میزائل نیوکلیئر وارہیڈز لے جانے والا بیلسٹک راکٹ تھا، شمالی کوریا کا دعویٰ

پیر 15 مئی 2017 15:18

نیا میزائل نیوکلیئر وارہیڈز لے جانے والا بیلسٹک راکٹ تھا، شمالی کوریا ..
پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ویک اینڈ پر طویل فاصلے تک مار کر سکنے والے جس نئے میزائل کا تجربہ کیا تھا، وہ ایک ایسا نیا راکٹ تھا، جس پر نیوکلیئر وارہیڈز نصب کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ پر طویل فاصلے تک مار کر سکنے والے جس نئے میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے وہ ایک ایسا نیا راکٹ تھا، جس پر نیوکلیئر وارہیڈز نصب کیے جا سکتے ہیں۔

کمیونسٹ کوریا کی طرف سے فائر کیا جانے والا یہ بیلسٹک راکٹ آدھ گھنٹے تک فضا میں رہا تھا، جس دوران وہ غیر معمولی حد تک زیادہ اونچائی تک پہنچنے کے بعد بحیرہ جاپان میں گرا تھا۔ اس میزائل تجربے کی جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا کی مسلح افواج نے بھی تصدیق کر دی تھی۔ اسی دوران ٹوکیو حکومت کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ اس راکٹ نے جس طرح اور جتنی بلندی پر فضا میں سفر کیا، وہ ایک نئی طرز کے میزائل کی خاصیت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :