سانگھڑ،گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث اہم ملزم گرفتار

پیر 15 مئی 2017 14:39

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء)ایف آئی اے نے انسانی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹر فواد کے ساتھی ڈاکٹر ظفر جاوید کو گرفتار کرلیاہے۔ایف آئی اے کے مطابق انسانی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث مفرور ڈاکٹر ظفر جاوید کو ان کے آبائی علاقے سانگھڑ سے گرفتار کرلیا، گرفتار ڈاکٹر ظفر میو ہسپتال میں انیستھیزیا اسپیشلسٹ ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ڈاکٹر ظفر جاوید گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ڈاکٹر فواد ممتاز خان کے ساتھی ہے اور وہ گجرات،میرپور اور آزاد کشمیر میں ہونے والی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے ڈاکٹر ظفر جاوید کی گرفتاری کو اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے، حکام کے مطابق ملزم سے دوران تفتیش اہم شواہد ملنے کا امکان ہے کیو نکہ انہیں ڈاکٹر فواد کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیاہے۔